وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظؓم شہبازشریف کا استقبال کیا۔
سرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کوئٹہ میں بلوچستان کے گورنر، وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم وفاقی اور بلوچستان حکومتوں کی طرف سے بلوچستان کے کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی گفتگو کریں گے، وہ بلوچستان کے ارکان صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔