پشاور

پشاور، عالمی یوم مزدور پر پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کا احتجاج، حقوق کا مطالبہ

عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے پشاور میں باچاخان چوک میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور اس دوران پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے ملازمین نے ریلی نکالی۔
واضح رہے کہ پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے ملازمین نے اس دوران بینر اٹھا کر نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم مزدور پر بھی مزدور خدمات سرانجام دینے میں مصروف ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ مزدورں کو ماہانہ مقررہ اجرت نہیں مل رہی جبکہ صوبائی حکومت بھی مزدورں کے قوانین پر عمل پیرا نہیں۔
ریلی شرکاء نے کہا کہ شگاگو کے مزدورں نے قربانیاں دے کر دنیا بھر کے کروڑوں مزدوروں کی آواز بلند کی لیکن افسوس آج بھی ہمارا مزدور کار طبقہ بنیادی حقوق سے محروم ہے۔
عالمی یوم مزدور پر ریلی شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ کارخانوں اور دیگر مقامات پر مزدوری کرنے والوں کو ان کا قانونی حق دے۔