ڈنگہ سول ایوی ایشن کی جانب سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو 6 مئی سے 18 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر تعمیراتی کام کے باعث 6مئی سے 18مئی تک پروازیں بند رہیں گی۔ان تاریخوں کی پروازوں کو ملک کے دیگر شہروں میں منتقل کر دیا جائے گا۔جن مسافر حضرات نے ان تاریخوں میں بکنگ کرائی ہے وہ پہلے ایئرپورٹ انتظامیہ سے رابطہ کر کے معلومات لے کر سفر پر روانہ ہوں۔
