مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما آصف کرمانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک بیان میں سابق سینیٹر آصف کرمانی پارٹی سے اپنی دیرینہ وابستگی کے خاتمے کا اعلان کیا۔
انہوں نے عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے مر رہے ہیں جب کہ خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے۔
بطور وزیر اعظم نواز شریف کے سابق مشیر نے پارٹی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب، سب اچھا نہیں ہے۔
آصف کرمانی مسلم لیگ (ن) کے سابقہ دور حکومت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی اور سینیٹر رہ چکے ہیں۔