حکومت خیبرپختونخوا نے مالی سال 25-2024 کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرضے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
’ نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا نے مالی سال 25-2024 میں عالمی مالیاتی اداروں سے آئندہ مالی
سال کے لیے 121 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ روپے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے
دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ بجٹ میں عالمی بینک سے 60 ارب 52 کروڑ ، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 46 ارب 93 کروڑ قرض لیا جائےگا۔
اس کے علاوہ صوبائی حکوتم کو دوست ملک چین سے بھی ایک ارب 49 کروڑ کا قرض ملنے کی توقع ہے۔
دستاویز میں کہا گیا کہ امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ سے 3 ارب 90 کروڑ، بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی سے 12 ارب، کے ایف ڈبلیو سے 2 ارب 49کروڑ کا قرض لیا جائےگا۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی امدادی اداروں سے 8 ارب 83 کروڑ 30 لاکھ کی گرانٹ ملنے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے مالی سال 25-2024 کا صوبائی بجٹ پیش کیا تھا جب کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کہ کسی صوبے نے وفاق سے پہلے اپنا بجٹ پیش کیا۔