پھالیہ کی تاریخ میں جدید فرحت اقبال ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد مختلف شعبوں میں 100 سے زیادہ مریضوں کو مفت چیک کیا گیا
تفصیلات کے مطابق ہیلاں چونگی پھالیہ کے نزدیک قائم فرحت اقبال ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہریار حسن چائلڈ سپیشلسٹ۔ڈاکٹر سندس انجم گائنا کالوجسٹ الٹراساؤنڈ سپیشلسٹ، ڈاکٹر خوش بخت زینب محبوب ڈینٹل سرجن، کنسلٹنٹ ڈاکٹر بلال حنیف فزیوتھراپسٹ۔ڈاکٹر سنیہ ضیاء ماہر امراض ناک کان گلہ اور دیگر ڈاکٹرز نے اپنے سٹاف کے ہمراہ مختلف شعبوں میں 100 سے زیادہ مریضوں کو مفت چیک کیا تمام مریضوں کے ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ فری کیے گئے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے موقع پر پھالیہ پریس کلب (رجسٹرڈ) پھالیہ کی ٹیم نے ہسپتال کا وزٹ کیا ٹیم میں صدر شجاع حسین بھٹی ۔سینئر صحافی سید حفیظ سبزواری اور ڈاکٹر انجم شہزاد شامل تھے ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہریار حسن چائلڈ سپیشلسٹ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرحت اقبال ہسپتال صحت کے جدید تقاضوں کے مطابق بنایا گیا ہے اس میں ہر قسم کی سہولیات میسر ہیں دوسرے ہسپتالوں کی نسبت کم از کم فیس رکھی گئی ہے تاکہ عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے جبکہ مستحق اور غریب لوگوں کے علاج معالجے میں مکمل تعاون کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ صحت کی بنیادی سہولیات ترجیح بنیادوں پر فراہم کریں اس سلسلہ میں تمام ڈاکٹرز اور عملہ کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اس موقع پر پھالیہ پریس کلب رجسٹرڈ کی ٹیم نے میڈیکل ڈائریکٹر فرحت اقبال ہسپتال چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر شہر یار حسن، ڈاکٹر سندس انجم، ڈاکٹر خوش بخت زینب محبوب اور دیگر سٹاف کی انسانیت کی خدمت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ مستقبل میں فرحت اقبال ہسپتال پھالیہ کی تاریخ میں ایک مثالی ہسپتال ثابت ہوگا