منڈی بہاوالدین

انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان  نے صوبائی محتسب آفس منڈی بہاولدین میں کھلی کچہری لگائی

منڈی بہاؤالدین وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان  نے صوبائی محتسب آفس منڈی بہاولدین میں کھلی کچہری لگائی، جس میں وفاقی محکموں کے خلاف  عوام کی شکایات سُن کر  موقع پر ہی ریلیف دلوا کر عوام کے مسائل حل کئے گئے۔زیادہ تر  شکایات گیپکو ، پوسٹ آفس اور پاسپورٹ آفس کی تھیں۔ ان محکموں کے افسران نے ذاتی طور پر رپورٹس جمع کرائیں۔ ایکسیئن واپڈا نے اپنی رپورٹ میں عوام الناس کے میٹرز تبدیلی اور زائد بلنگ کے یونٹس ریفنڈ کے متعلق آگاہ کیا جبکہ سوئی گیس کے زائد بل آنے کی وجہ سے شکایات گذارا ن کو اقساط کروا دی گئیں۔ انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ  سائلین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں اور اس حوالے سے کسی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سائلین نے شکایات کے ازالہ پر انچارج وفاقی محتسب کا شکریہ اداکیا۔ اس روزمزید نئی شکایات بھی موصول ہوئیں۔جن پر کارروائی کے لئے رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔