کھاریاں

مرکزی عید گاہ کھاریاں کے لائبریری ھال میں ” درد دل کے واسطے پیدا کیا انساں کو” کے عنوان پر عظیم الشان سیمنار کا انعقاد

گلیانہ مرکزی عید گاہ کھاریاں کے لائبریری ھال میں عظیم الشان سیمنار کا انعقاد ہوا
چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ نے صدارت کی جبکہ مہمان خصوصی فرح شہزاد اسلامک ہیلپ یو کے اور سماجی اور سیاسی شخصیت خان سلطان کوٹلہ حسن پٹھان تھے۔خصوصی گفتگو کے لیے دانشور قلمکار چوہدری عامر عثمان عادل کو مدعو کیا گیا تھا۔ ملک نوید خالق کی نمائندگی الخدمت بھگوال کے روح رواں باؤ محمد افضل صاحب نے کی۔

سیمینار کا موضوع “درد دل کے واسطے پیدا کیا انساں ” تھا
عید گاہ کھاریاں کی خوب صورت اواز عظیم قاری محمد علی نائب خطیب عید گاہ کھاریاں کے فوراً بعد خصوصی مقرر عامر عثمان صاحب کو دعوت سخن دی گئی
انھوں نے کہا کہ مجھے دہلی کے دبستان کے عظیم شاعر خواجہ میر درد کا شعر موضوع سخن کے لیے دیا گیا ہے جنھوں نے دہلی کے اجڑتے ماحول کو سامنے رکھ کر تصوف کی تعلیمات کا اہم پہلو اس شعر میں بیان کیا کیونکہ شاعر اپنی قوم کی زبان ھوتا ھے انھوں نے خدمتِ خلق کے عصری تقاضوں کو دلائل سے بیان کیا وطن عزیز کی معاشی صورتحال اور پسی ھوئی مخلوق کی حالت زار کو الفاظ اور جذبات کے امتزاج سے بیان کیا

بہت سے خدمت خلق کے ذاتی مشاہدات کو بیان کیا ۔ ملک نوید خالق کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا کہ حاضرین ملک صاحب سے ملنے کے لیے بے تاب تھے
ان کا ناصحانہ انداز سنجیدہ لہجہ وطن عزیز کی حالت زار اور جملوں کا ربط خطیبانہ جوش اور ان کے ذاتی مشاہدات نے موضوع کا حق ادا کر دیا سامعین پر ھو کا عالم طاری تھا۔ان کے بعد یو کے سے تشریف فرما مہمان اسلامک ہیلپ کے سرپرست فرح شہزاد نے اظہار خیال کیا
انھوں نے مرکزی عید گاہ کھاریاں کی انتظامیہ اور کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے خندہ پیشانی کے ساتھ مرکزی عید گاہ کھاریاں میں فری دستر خوان کےلگوانے میں تعاون کیا