کھاریاں تحریک منہاج القرآن تحصیل کھاریاں کے صدر راجہ شہزاد احمد کو مسلسل دو سال انقلابی حوالے سے دروس قرآن کی محافل مکمل ہونے پر ضلعی صدر پروفیسر ڈاکٹر سید ہارون بخاری اور ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن (سنٹرل پنجاب) رانا محمد ادریس نے سند حسن کارکردگی سے نوازا۔ اسناد دینے کی تقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹر گجرات میں ہوئی۔ جس میں ضلع بھر سے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔
