جہلم

اسپیشل انویسمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کے زیر اہتمام” پاک آرمی فری ویٹرنری کیمپ اور آگاہی سیمنار” کا انعقاد

جہلم ملٹری ڈیری فارم جہلم اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمینٹ ڈیپارٹمنٹ جہلم کے اشتراک سے پاک فوج کے سپیشل انویسمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کے زیر اہتمام پاک آرمی فری ویٹرنری کیمپ اور اگاہی سیمنار کا انعقاد کیا گیا سمینار کے مہمان خصوصی کرنل مسعود الرحمن خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ضلع جہلم قدرتی وسائل بلخصوص لائیو سٹاک جیسی نعمت سے مالا مال ہیں انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کے پاک فوج ہر میدان میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور یہ کیمپ اسی کی کڑی ہے اس کے علاوہ انہوں نے مویشی پال حضرات سے جانوروں کی افزائش نسل اور بیماریوں سے روک تھام کے جدید طریقوں پر بات کی مہمان خصوصی نے شرکاء کو بتایا کہ پاک آرمی اپنے فارم کی فریزین گائے کا سیمن لائیوسٹاک کے فیلڈ عملہ کے ذریعہ فارمرز کو مفت فراہم کرے گی تا کہ دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہو اور آخر میں مفت ادویات بھی تقسیم کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمینٹ ڈیپارٹمنٹ نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہا اور یقین دلوایا کہ وہ مویشی پال کسانوں کی ترقی کے اس سفر میں پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے اور شرکاء کو جانوروں کی مختلف موزی امراض سے بچاؤ کی احتیاتی تدابیر بتائیں، سیمنار کے اختتام پر آفیسرکمانڈنگ ملٹری ڈیری فارم جہلم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کے فری ویٹرنری کیمپس تسلسل کے ساتھ لگانے کا اعیادہ کیا

FacebookMastodonEmailShare