جہلم مختار حسین ولد محمد بخش سکنہ بلال ٹاؤن نے ایس ایچ او تھانہ صدر کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ میرا حقیقی بیٹا زین العابدین جو کہ حصولِ تعلیم کے لئے برطانیہ میں مقیم ہے، سائل کا حقیقی بھائی غلام مصطفی ولد محمد بخش سکنہ بھوانہ تحصیل و ضلع چنیوٹ سائل کو از خود اور بذریعہ برادری دباؤ ڈال رہا تھاکہ سائل اپنے حقیقی بیٹے زین العابدین کے لئے اس کی بیٹی کا رشتہ کرے جبکہ میرا بیٹا اس رشتے سے انکاری ہے، سائل نے اپنے بھائی سے اس رشتے کے حوالے سے انکار کردیاتو گزشتہ روز غلام مصطفی میرے گھر آیا اور گالی گلوچ دینے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں اور کہا کہ جب زین العابدین جب پاکستان آئے گا تو اسے قتل کروادیں گے۔ جس کیوجہ سے سائل کی ساری فیملی زہنی دباؤ کا شکار ہے۔ سائل کے بیٹے زین العابدین کو جان کا شدید خطرہ ہے، سائل کو اور سائل کی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ ہم اپنے معاملات جاری رکھ سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Related Articles
جہلم: نیو ینگ سٹار گرین کرکٹ کلب نے البلال کرکٹ کلب کو 209 کے بڑے مارجن سے شکست دیدی
جہلم نیو ینگ سٹار گرین کرکٹ کلب نے البلال کرکٹ کلب کو 209 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی،پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ڈسٹرکٹ جہلم میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں نیو ینگ سٹار گرین کرکٹ کلب نے البلال کرکٹ کلب کو 209 رنز کے بڑے مارجن سے […]
جہلم شہر میں صفائی اور نکاسی آب کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:ڈی سی جہلم
جہلم شہر میں صفائی اور نکاسی آب کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کچرے کو بروقت ٹھکانے لگانے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی علیٰ الصبح شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے […]