جہلم نیو ینگ سٹار گرین کرکٹ کلب نے البلال کرکٹ کلب کو 209 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی،پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ڈسٹرکٹ جہلم میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں نیو ینگ سٹار گرین کرکٹ کلب نے البلال کرکٹ کلب کو 209 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی اور پی سی بی کی طرف سے منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح سمیٹ لی نیو ینگ سٹار گرین کرکٹ کلب نے ضمیر جعفری کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا ینگ سٹار گرین کرکٹ کلب کہ بلے بازوں نے 40 اووروں میں 306 رنز بنائے نیو ینگ سٹار گرین کی جانب سے آصف ملک نے 104 رنز نائب کپتان سہیل انور نے 98 حافظ حمزہ 25 اور عاصم نے 27 رنز ناٹ آؤٹ کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مخالف ٹیم کے لیے پہاڑ جیسا سکور کھڑا کر دیا البلال کرکٹ کلب کی بیٹنگ لائن نیو ینگ سٹار گرین کے بالروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی البلال کرکٹ کلب کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر وکٹ پر بیٹنگ نہ کر سکا البلال کلب کی پوری ٹیم 97 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی نیو ینگ سٹار گرین کی جانب سے جبران وکی نے 20 رن دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا عقیل احمد نے 2 رؤف اور کپتان قاری عزیر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا نیو ینگ سٹار گرین کی اس شاندار فتح پر سابقہ کھلاڑیوں نے ٹیم کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری ٹیم ائندہ بھی ٹورنامنٹ کے باقی میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی
