جہلم

جہلم: اشیائے خوردونوش خصوصی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مسلسل چیکنگ ضروری ہے:سیدہ رملہ علی

جہلم اشیائے خوردونوش خصوصی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مسلسل چیکنگ ضروری ہے تاکہ شہریوں کو ناجائز منافع خوری اور خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کو مانیٹر کرے اور سپلائی و ڈیمانڈ کے مطابق قیمتوں کا تعین کیا جائے۔ڈی سی سیدہ رملہ علی کی علی الصبح سبزی منڈی آمد پر مارکیٹ کمیٹی اور تاجروں سے گفتگو، ڈی سی جہلم نے سبزیوں اور پھلوں کی بولی کا مشاہدہ کیا اور مختلف اشیاء کی قیمتوں کو خود چیک کیا۔