کھاریاں ممتاز ماہر تعلیم چوہدری فضائل اختر ڈپٹی ڈی ای او کھاریاں کا ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول کھاریاں کا دورہ۔ پرنسپل ذکاء اللہ صدیق اور چوہدری محمد اختر نے استقبال کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے سکول رجسٹریشن ، گوجرانولہ بورڈ سے الحاق ، سکول سسٹم ، تعلیمی نظام اور بچوں کو دی جانے والی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ پرنسپل ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق و چوہدری محمد اختر نے ریڈ فاؤنڈیشن کا تعارف ، تعلیمی نظام اور درس و تدریس اساتذہ اور بچوں کی ٹریننگ اور تربیت پر گفتگو کی ۔سکول کا دورہ کروایا۔ چوہدری فضائل اختر نے سکول کے نظام ،سہولیات اور درس و تدریس پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں ریڈ فاؤنڈیشن بہت اچھا کام کر رہی ہے ۔ ریڈ فاؤنڈیشن کی یتیم بچوں کی تعلیمی خدمات پر خوشی کا اظہار کیا ۔
Related Articles
گجرات چیمبر کی کاوش:پاک ترک تجارت کا آغاز
گجرات ترکی کے شہر مرسین ترک پاک فورم اور گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مشترکہ کاوشوں سے ترک پاک تجارت کا آغاز۔ پاکستان کی دو بڑی کمپنیوں برکت رائس ملز اور مجاہد گروپ آف کمپنیز نے ترکی کے بڑے گروپ کے ساتھ ایم او یو سائن کیا۔ برکت رائس ملز کے کالر برانڈ […]
قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے اراکین کی تفصیل جاری ، این اے 62 سے الیاس چوہدری ق لیگ کی لسٹ میں شامل
ڈنگہ قومی اسمبلی نے سیاسی جماعتوں کے ممبران کی تفصیل جاری کر دی۔این اے 62 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوارمحمد الیاس چوہدری سمیت چوہدری حسین الہی، چوہدری سالک حسین اور چوہدری طارق بشیر چیمہ ق لیگ کی لسٹ میں شامل ہیںمخصوص نشست پر کامیاب ہونے والی مس فرخ خان بھی ق لیگ کی […]
گجرات پولیس نے 2 روز میں 32 منشیات فروش گرفتار اور 22 کلو گرام چرس برآمد کرلی
گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔گزشتہ دو روز کے دوران 32منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 22کلو گرام چرس برآمد کی گئیتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف خصوصی آپریشن […]