ڈنگہ گجرات

چوہدری رب نواز آف لونگوکی مراڑیاں شریف میں پیر محمد عثمان افضل قادری سے ملاقات،پیر محمد افضل قادری کی رحلت پر اظہار تعزیت

ڈنگہ لونگو کی معروف سماجی شخصیت چوہدری رب نواز نے گذشتہ روز مراڑیاں شریف میں پیر محمد عثمان افضل قادری سے ملاقات کی۔چوہدری رب نواز نے پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری کی رحلت پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی بے شمار دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر چوہدری رب نواز نے پیر محمد افضل قادری کے درجات کی بلندی کے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔