ڈنگہ گجرات

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پراجیکٹ’مراکزعلم“کیلئے ڈاکٹر غلام عباس آزاد ناظم ضلع گجرات مقرر

ڈنگہ ڈاکٹر غلام عباس آزاد کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تحت شروع کئے گئے پراجیکٹ’مراکزعلم“کیلئے ناظم ضلع گجرات مقرر کردیا گیا ہے۔ناظم ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حافظ محمدسعید رضا بغدادی نے ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔یادرہے کہ بانی ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اسلامی معاشرے کے قیام کیلئے تعلیمات قرآن وحدیث اور سیرت واخلاق نبوی ﷺ پر مشتمل ایک تعلیمی وفلاحی پراجیکٹ بعنوان ”مراکز علم“شروع کیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت ملک بھر میں گھر،سکولز،کالجز،یونیورسٹیز،مساجد،مدارس اور دفاتر میں 25ہزار مراکز علم قائم کئے جائینگے۔جس کی ذمہ داری نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کو سونپی گئی ہے۔