کھاریاں ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کی ایس پی انویسٹی گیشن، سرکل افسران اور ایس ایچ اوزاور ہیڈ آف برانچز کے ساتھ کرائم کے حوالے سے اہم میٹنگ ، ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستنصر عطا باجوہ نے سرکل افسران،ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی۔جس میں ایس پی انویسٹی گیشن،سرکل افسران، تمام ایس ایچ او زاور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی۔
میٹنگ میں ڈی پی او گجرات نے زیر تفتیش مقدمات،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری،منشیات اور پتنگ بازوں کے خلاف شروع خصوصی آپریشن کے حوالے سے تمام افسران کی کارکردگی کا فرداًفرداً جائزہ لیا۔
ڈی پی او گجرات نے تمام افسران کو ہدائیت کی کہ مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں،قبضہ مافیا اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں، ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو کسی عہدے پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔