گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور مخیر حضرات کا بہترین اقدام پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت میٹرنٹی ہسپتال میں دو نئی وارڈکا اضافہ نئی بننے والی وارڈ کا گزشتہ روز سابق صدر چیمبر آف کامرس چوہدری وحید الدین ٹانڈہ، خرم الطاف بھٹی،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے پولیٹیکل سیکرٹری حافظ عقیل خلیل اور دیگر نے دورہ کیا ایم ایس عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان نے دورہ کے دوران بتایا کہ گجرات کے مخیر حضرات کے تعاون سے ان دو وارڈ کو جلد فنگشنل کر دیا جائے گا پہلے میٹرنٹی ہسپتال میں صرف 20بیڈ کے وارڈ موجود تھے مگر نئی بننے والی وارڈ سے اس ہسپتال میں 42بیڈ تعداد ہوجائے گی ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے چند روز قبل میٹرنٹی ہسپتال میں مخیر حضرات کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں سابق صدر چیمبر آف کامرس چوہدری وحید الدین، امیتاز کوثر، چوہدری رضوان دلدار،خرم الطاف بھٹی ودیگر شامل تھے اس موقع پر سابق صدر چوہدری وحید الدین ٹانڈہ نے کہاکہ آج سے چند ماہ پہلے میٹرنٹی ہسپتال حالت اتنی ابتر تھی مگر اب یہاں تمام سہولیات مہیا کرنے کیلئے ہم اقدامات کررہے ہیں ہم نے ابھی دو وارڈ کو بڑھایا ہے جس سے غریب اور مستحق مریضوں کو بہتر سہولیات میسر ہوں گی ہم اس کو ٹراما سنٹر جیسا ماڈل ہسپتال بنائیں گئے یہ سب کچھ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی مشاورت اور گجرات کی بزنس کمیونٹی کی بدولت ممکن ہو رہا ہے بہت جلد میٹرنٹی ہسپتال میں جدید مشینری بھی لائیں گے جس سے سفید پوش افراد استفعادہ حاصل کر سکیں گے انہوں نے کہاکہ گجرات کے مخیر حضرات کو چاہیے کہ اس نیکی کے کام میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس ہسپتال کو ایک ماڈل ہسپتال بنانے میں ہمارے دست بازو بنیں چوہدری وحید الدین ٹانڈہ نے کہاکہ میں سلام پیش کرتا ہوں گجرات کے سپوت ڈاکٹر عاصم کا جنہوں نے ہمارے اس کام میں بہت مدد کی ہے دورہ کے دوران ممتاز بزنس مین خرم الطاف بھٹی نے کہاکہ میٹرنٹی ہسپتال گجرات کے دل میں واقع ہے مگر اس کو بہتر کرنے کیلئے کسی بھی سیاسی و سماجی شخصیات نے اس پر غور نہیں کیا میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک سمیت اپنی تمام ٹیم کا مشکور ہوں جنہوں ساتھ دیتے ہوئے اس ہسپتال کو بہتر بنانے میں ساتھ دیا اور دے رہے ہیں جب ہم نے دیکھا اس وقت میٹرنٹی ہسپتال میں مین مشینری سمیت یہاں ادویات تک میسر نہ تھی ہم نے سب سے پہلے یہاں الٹرا ساؤنڈ سمیت ادوایات فراہم کی جس کے بعد ہماری دعوت پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ہسپتال کا وزٹ کیا اور یہاں پر کچھ فنڈز جاری کیے اور کچھ مشینری دینے کا اعلان کیا جو کہ چند روز تاکہ ہسپتال پہنچ جائے گی مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ یہ ہسپتال پہلے 20بیڈ سے کام چلا رہا تھا مگر اب یہ ہسپتال 42بیڈ تک پہنچ گیا ہے جس کو مزید بڑا کیا جائے۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے پولیٹیکل سیکرٹری حافظ عقیل خلیل نے بتایاکہ چوہدری سالک حسین کی خصوصی ہدایت پر حلقہ این اے 64کے تمام چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتال کاوزٹ کرکے یہاں عوام کو جو جو سہولیات آج تک نہیں مل سکی ہیں ان پر فوکس کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے حافظ عقیل نے کہاکہ ہم نے تمام ہسپتالوں کی پرپوزل تیار کر لی ہے جس کے تحت ان تمام ہسپتالوں میں مشینری سمیت ادوایات کی فراہمی ممکن بنائیں گے جس سے گجرات کی عوام استعفادہ حاصل کر سکے گی۔
