ڈنگہ

ڈنگہ کے نواحی گاؤں چھتہ میں معمولی تنازعہ پر کلہاڑیاں چل گئیں ، ایک قتل ، 2 زخمی

ڈنگہ ( کرائم رپورٹر)نواحی گاؤں چھتہ میں معمولی تنازعہ پر کلہاڑیوں کے وارسے 1 شخص قتل جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زبیراکرم قتل،شاہزیب اور عجائب شدید زخمی ہوئے۔ مقتول زبیر اکرم اور احسان وغیرہ میں معمولی جھگڑاہواتھا جس پر کلہاڑیاں چل گئیں۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی، نعش اور زخمی ہسپتال منتقل کردیے گئے ۔صدر پولیس لالہ موسیٰ مصروف تفتیش ہے