گجرات () ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفس گجرات کے زیر اہتمام عالمی مدر ڈے (ماں کا دن) موضوع ماں تجھے سلام جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ عمر فاروق ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر گجرات نے محکمہ میں تعینات خواتین جو مائیں ہیں ان کو مدھو کیا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں کے ساتھ گھر خوبصورت چمن کا منظر پیش کرتا ہے ماں کی بدولت رب جلیل اپنا فضائل اور برکات کی دریچے انسان کے لیے کھول دیتا ہے اور ماں ہی معاشرے میں تعلیم اور صحت کو فروغ دیتی ہے کیونکہ ماں انسان کی پہلی درس گاہ ہے ماں ایک بہترین معلم اور اپنے کامیاب مضر صحت نسخوں سے بہترین ڈاکٹر علم طب آباواجداد کے آزمودہ بہترین نسخوں پر مکمل عبور رکھتی ہے تخلیق خُدا تعالیٰ کی صفت ہے اور یہ خوبی و صفت ماں کو عطا کی گئی اور تخلیق کا خوبصورت تحفہ کائنات کو مہیا کیا گیا ہے۔عمر فاروق ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر گجرات نے تمام حیات ماوں کی صحت و تندرستی کے لیے اور جہان فانی سے رخصت ماوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ماوں کے ساتھ مل کر مدر ڈے کیک کاٹا گیا۔
