پشاور: نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا انفلوئینسر یوٹیوبر نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران اس نے اپنے فالوورز کو ملک میں چونکا دینے والی دریافت سے آگاہ کیا۔
آن لائن traveltomtom کے نام سے جانے جانے والے انفلوئینسر ٹام نے پشاور میں ایک ہوٹل کا کمرہ دکھایا جس کا کرایا محض 1.40 ڈالر تھا یعنی 400 روپے۔
ٹام اب تک 159 ممالک کی سیر کرچکے ہیں۔ ان کا تازہ ترین ایڈونچر انہیں پاکستانی شہر پشاور لے گیا جہاں انہوں نے سستی رہائش گاہ کے بارے میں اپنے تجربات پیش کیے۔ ٹام کی انسٹاگرام پوسٹ نے 860،000 کمنٹس حاصل کیے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Adventure Traveler & Blogger (@traveltomtom)
انہوں نے بتایا کہ جب میں نے کمرے کو دیکھا تو مجھے یقین نہیں آیا۔ کلپ میں انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ 2 ڈالر سے بھی کم میں کمرہ ملنے کا موقع انہوں نے نہیں گنوایا۔
ٹام نے مزید بتایا کہ جب وہ کمرے کی سیڑھیاں چڑھ رہے تھے تو انہیں یقین نہیں آیا لیکن کمرے کو اندر سے دیکھا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کمرے میں دو بستر اور ایک چھوٹا ٹیلی ویژن تھا۔