ایلون مسک (Elon Musk) ایک امریکی ارب پتی اور کاروباری شخصیت جو کہ مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ، جسے پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا،کے مالک بھی ہیں، انہوں نے پاکستان میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے پر تنقید کرنے والی پوسٹس کا ایک سلسلہ اس وقت شیئر کیا ہے جب ایکس پاکستان میں بلاک ہے۔
یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ ایلون مسک سے منسوب پوسٹس حقیقت میں ایک پیروڈی اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی گئی ہیں۔
دعویٰ
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین واٹس ایپ گروپس میں 23 اپریل کی پوسٹس کی فہرست کے اسکرین شاٹس شیئر کر رہے ہیں، جو ان کے خیال میں ایلون مسک نے اپنے پلیٹ فارم ایکس پر لکھی ہیں۔
ایکس پرپوسٹ کی گئی کہ”پاکستان اظہار رائےکی آزادی کا حقدار ہے! دنیا کا ہر کونا اس کا حقدار ہے۔“
ایک اور پوسٹ میں کہا گیا کہ ایکس قانون کی پاسداری کر رہا ہے”لیکن ایسا لگتا ہے کہ قانون خود پاکستان میں قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔“
جب کہ ایک پوسٹ میں ایلون مسک مبینہ طور پر لکھتے ہیں: ”پاکستان میں جمہوریت پر حملہ ہو رہا ہے۔“


حقیقت
جس ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹس شیئر کی جا رہی ہیں، حقیقت میں ایلون مسک کا پیروڈی اکاؤنٹ ہے۔ اس کا نامElonMuskVines ہے اور اس کے اکاونٹ کا تعارف بہت واضح طور پر بیان کرتاہے، ” ایکس کے مالک، ایگزیکٹو چیئرمین اور سی ٹی او ایلون مسک کا کمنٹری اور پیروڈی اکاؤنٹ“۔

جب کہ امریکی بزنس مین کا اصل ایکس اکاؤنٹ ہینڈل@elonmusk ہے, جس کے ابھی تک 181.3ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔