
راولپنڈی میں خود کو کنوارہ ظاہر کرکے دوسری شادی کرنے والے شخص پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق مقدمہ ملزم واجد منصورکی دوسری اہلیہ کی مدعیت میں تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم نے خود کو کنوارا ظاہر کرکے مجھ سے دوسری شادی کی، ملزم پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کا باپ ہے۔
اہلیہ نے بتایا کہ ملزم نے جھوٹ، فراڈ اور دھوکے کے ذریعے اپنے بدنیت عزائم حاصل کرنے کے لیے دوسری شادی کی، ملزم واجد منصور نے مجھ سے 16 تولے طلائی زیورات بھی چھین لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزم واجد منصور نے میرے خاندان کو کنوارا ہونے کا تاثر دے کر دھوکا دیا اور آنکھوں میں دھول جھونکی۔