پھالیہ، پاہڑیانوالی ڈنگہ کنجاہ، شادی وال، منگوال کھاریاں گجرات

گجرات پولیس نے 2 روز میں 32 منشیات فروش گرفتار اور 22 کلو گرام چرس برآمد کرلی

گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
گزشتہ دو روز کے دوران 32منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 22کلو گرام چرس برآمد کی گئی
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے۔منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئے تمام سرکل ہائے میں ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ جنہوں نے گزشتہ دو روز کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 32منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلئے۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر 22کلو گرام چرس،500گرام آئس اور 83لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کئے گئے آپریشن میں تین ملزمان کو گرفتار کرکے تین پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔