جہلم

جہلم شہر میں صفائی اور نکاسی آب کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:ڈی سی جہلم

جہلم شہر میں صفائی اور نکاسی آب کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کچرے کو بروقت ٹھکانے لگانے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی علیٰ الصبح شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ایم سی حکام سے گفتگو، اس موقع پر چیف سینٹری انسپکٹر نے ڈپٹی کمشنر کو روزانہ کچرے کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے مصروف عمل سٹاف، مشینری اور دیگر معاملات بارے آگاہی دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہر علاقے میں صفائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔